کمسن بچوں کا جرائم میں ملوث ہونے کا رجحان بڑھ گیا, مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل

 کمسن بچوں کا جرائم میں ملوث ہونے کا رجحان بڑھ گیا, مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل

گوجرانوالہ میں سینئر سول جج شبانہ حمید مغل،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرپروبیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ بار کا ایک وکیل کمیٹی کا ممبر ، جووینائل جسٹس کمیٹی ملزموں کی رائے لیکر مقدمات کے جلد فیصلوں میں مدد کریگی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) قتل و دیگرسنگین اور معمولی نوعیت کے جرائم میں کمسن بچوں کے ملوث ہونے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا، کمسن ملزموں کے مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے گوجرانوالہ ڈویژن میں خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ، گوجرانوالہ میں سینئر سول جج کریمینل ڈویژن شبانہ حمید مغل،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر پروبیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ بار کے ایک وکیل کو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے ، اسی طرح حافظ آباد ، نارووال ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال کے سینئر سول ججز کریمینل ڈویژن ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز پروبیشن آفیسرز اور متعلقہ اضلاع کی بار ایسوسی ایشنز کے ایک ایک ممبر کو کمیٹی میں رکھا گیا ہے ،محکمہ داخلہ کی جانب سے بھجوائے گئے لیٹر کے مطابق کمیٹی پولیس، پراسیکیوشن ، جووینائل کورٹ اور دیگر کی جانب سے ریفر کئے گئے مقدمہ کو ایک ماہ کے اندر نمٹائے گی، جووینائل جسٹس کمیٹی کمسن ملزموں کی رائے لیکر مقدمات کے جلد فیصلوں میں مدد کرے گی ، کمیٹی ایسے مقامات اور جگہوں کا دورہ یا معائنہ کرنے کی مجاز ہو گی جہاں کمسنوں کو رکھا گیا ہو ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں