نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- آبدوزتنازع،امریکی صدرجوبائیڈن کافرانسیسی ہم منصب کوٹیلی فون
  • بریکنگ :- آسٹریلیاسےآبدوزکی ڈیل کےبعدپیدا ہونےوالی کشیدگی پرتبادلہ خیال
  • بریکنگ :- فرانسیسی صدرمیکرون کااپنےسفیرکوواشنگٹن لوٹنےکاحکم
  • بریکنگ :- دونوں ممالک اس موضوع پرمزیدمشاورت کریں گے،مشترکہ بیان
  • بریکنگ :- امریکامضبوط یورپی دفاع کی اہمیت کوتسلیم کرتاہے،مشترکہ بیان
  • بریکنگ :- دونوں ممالک میں کشیدگی آسٹریلیاسےآبدوزمعاہدےکےتنازع پرہوئی تھی
  • بریکنگ :- آسٹریلیانےفرانس کےساتھ 12ڈیزل الیکٹرک آبدوزیں تیارکرنےکامعاہدہ ختم کردیا تھا
Coronavirus Updates

قر بانی دکھلاوا نہیں طلب رضائے الٰہی ہے :شکیلہ سلیم رانا

 قر بانی دکھلاوا نہیں طلب رضائے  الٰہی ہے :شکیلہ سلیم رانا

دنیا اخبار

پی ٹی آئی خواتین ونگ کی سٹی صدر شکیلہ سلیم رانا نے کہا ہے کہ قوم عید کے موقع پر غریبوں کا خاص خیال رکھے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر ) خلق خدا کی خدمت اور عوام کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغام ہے ، ہم سب کو ایثار، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے سے کام لیتے ہوئے ذاتی انا اور مفادات کی قربانی دیکر پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرنیکی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ اسوہ حضرت ابراہیم کی پیروی کا اصل مقصد جانور ذبح کرنا، خواہشات کی تکمیل اور دکھلاوا نہیں بلکہ طلب رضائے الٰہی ہے ، قربانی کے ذریعے انسان کے دل میں اﷲ تعالیٰ کی عظمت، انبیائے کرام سے محبت، خلوص و ایثار کا جذبہ پروان چڑھتا ہے ، قربانی کا اصل فلسفہ تقویٰ اور اﷲ کی رضا کا حصول ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں