عید پر غریب ومستحق افراد کو نہیں بھولنا چاہیے :رانا صدیق خان
سابق ناظم یوسی ونی اور چیئرمین بی ایم آر انٹرنیشنل رانا صدیق خا ن نے کہا ہے کہ عید الاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے
حافظ آباد(نمائندہ دنیا )انتہائی اہم فریضہ کی ادائیگی کے پیش نظرضروری ہے کہ ملکی ترقی اوراستحکام کیلئے ہر سطح پر اتحاد و ہم آہنگی برقرار رکھی جائے اور اس عزم کا اعادہ کیاجائے کہ وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔انکا کہنا تھا کہ عید کی خوشی میں غریب ومستحق افراد کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے ۔