آلائشیں اور گوشت کے ٹکڑے ایئر پورٹ کے قریب نہ پھینکنے کی ہدایت

 آلائشیں اور گوشت کے ٹکڑے ایئر  پورٹ کے قریب نہ پھینکنے کی ہدایت

ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ عبد الشکور مرزا نے عید الاضحی کے موقع پر آگاہی پیغام میں کہا ہے کہ ائیرپورٹس کے اطراف فلائٹس سیفٹی آگاہی مہم سے متعلق بینرز آویزاں کئے گئے ہیں

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جس میں عوام کو عیدالاضحی کے موقع پر آگاہی فراہمی کی گئی ہے سول ایوی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید پر ائیرپورٹس کے اطراف گوشت کے ٹکڑے نہ پھینکیں، آلائشیں اور گوشت کے ٹکڑے ائیرپورٹ کے اطراف پھینکنے سے پرندے آتے ہیں، پرندے جہازوں سے ٹکرانے سے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں