حافظ آباد:کسی ہنگامی صور تحال سے نمٹنے کیلئے 4 پوائنٹس قائم

حافظ آباد:کسی ہنگامی صور تحال سے نمٹنے کیلئے 4 پوائنٹس قائم

عید پر تمام ریسکیو ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں:ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 نعیم اختر کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر تمام ریسکیو ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کسی ایمر جنسی کی صورت میں فوری ریسکیو آپریشن کے لئے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں چار خصوصی پوائنٹس قائم کئے جائینگے جہاں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی سہولت فراہم کی جائیگی۔انکا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر حافظ آباد میں فوارہ چوک/ ونیکے چوک اورمد ہریانوالہ بائی پاس جبکہ پنڈی بھٹیاں میں دلا بھٹی چوک، سرگودھا بائی پاس میں خصوصی پوائنٹ اور کیمپ قائم کیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ عید کے ایام میں ریسکیو اہلکار معمول کے مطابق چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں