کامونکے :دیوار گر نے سے نوجوان ملبے تلے دب گیا

کامونکے :دیوار گر نے سے  نوجوان ملبے تلے دب گیا

بارش کے دوران خستہ ہال مکان کی دیوار گرنے سے گلی میں کھڑا نوجوان ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا

کامونکے (نامہ نگار )گزشتہ روز شریف پورہ گھنیا روز کا 23 سالہ شعبان بارش کے دوران گلی میں کھڑا تھا کہ اس دوران محمد نثار کے گھر کی بیرونی دیوار اسکے اُوپر آگری جس کے نتیجہ میں شعبان ملبہ تلے دب کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ محلہ داروں نے اپنی مدد آپکے تحت نوجوان کی لاش نکال کر اسکے گھر پہنچا دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں