سمبڑیال:گھوڑا ریس پر جوا کھیلنے والے 9 افراد گر فتار
پٹرولنگ پوسٹ ساہووالا نے ریڑھو گھوڑا ریس کے ذریعے جوا کھیلنے والے 9 جواری گرفتار کر کے داؤ پر لگے 30 ہزار روپے برآمد کر لئے
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )انچارج ساہووالہ پوسٹ اسلم چیمہ نے اہلکاروں کے ہمراہ سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر لیدر فیلڈ فیکٹری کے قریب سے ناصر ، علی فیاض ، مشتاق ، کاشف ، سلیمان ، محمد نعیم، عمر نوید وغیرہ 9 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔