تتلے عالی:تیز ہوا کیساتھ بارش ، بعض علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی بند

تتلے عالی:تیز ہوا کیساتھ بارش ، بعض  علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی بند

موسلادھار بارش اور تیزہوا سے 3 فیڈر ٹرپ کر گئے ، بجلی14 گھنٹے بند رہی،گلیاں بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرتے رہے

تتلے عالی(نامہ نگار)کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔پیر کی صبح شروع ہونے والی بارش رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہی ،تیز ہواؤں کے چلنے سے گیپکو کے 3 فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے تتلے عالی اور نواحی علاقے رات بھر تاریکی میں ڈوبے رہے البتہ14گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی،موسلادھار بارش سے عید گاہیں پانی سے بھر گئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں