آ زاد کشمیر الیکشن ، گجرات میں 32 پو لنگ سٹیشن حساس قرار

آ زاد کشمیر الیکشن ، گجرات میں 32 پو لنگ سٹیشن حساس قرار

انتخابات کا شفاف اور پرامن انعقاد اہم قومی ذمہ داری ہے :ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر، ڈی پی او عمر سلامت نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کا شفاف اور پرامن انعقاد اہم قومی ذمہ داری ہے ، نیشنل کاز کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس سمیت تمام محکمے باہمی کوآرڈی نیشن یقینی بنائیں، پولنگ سٹاف اور پولنگ میٹریل کی محفوظ نقل و حمل کیلئے جامع سکیورٹی اور ٹرانسپورٹیشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمام محکموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی جی افضل حیات تارڑ نے الیکشن انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، ایس پی محمد عمران، اسسٹنٹ کمشنرز وقار حسین خاں، خالد عباس سیال، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد امتیاز، چیف میٹروپولیٹن آفیسر قمر ذیشان، چیف آفیسرز عظمت فرید، مشرف بیگ، سول ڈیفنس آفیسر محمد اشفاق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، سی ای او ایجوکیشن چودھری اورنگزیب،سیکرٹری آر ٹی اے اقصیٰ ریاض، ڈی ایس پی حافظ امتیاز، محمد سعید و دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 25جولائی کو ہونیوالے انتخابات کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے ضلع گجرات میں مجموعی طور پر 32پولنگ سٹیشن حساس قرار د ئیے گئے ہیں ان میں 7پولنگ سٹیشن ککرالی، 3پولنگ سٹیشن کڑیانوالہ جبکہ 22پولنگ سٹیشن ٹانڈہ میں ہیں، تمام حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے ، پولنگ کے روز انکی براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ میں بھی براہ راست مانیٹرنگ ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں