کینٹ بورڈ کا الیکشن پی ٹی آ ئی ہی جیتے گی :اعجاز چودھری

کینٹ بورڈ کا الیکشن پی ٹی آ ئی ہی جیتے گی :اعجاز چودھری

الیکشن میں میرٹ پرپورا اترنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے

راہوالی(نمائندہ دنیا )صدر سنٹرل پنجاب پی ٹی آئی اعجاز چودھری نے راہوالی میں کینٹ بورڈ و آزاد جموں کشمیر الیکشن کے حوالے سے دورہ کیا ،کینٹ بورڈ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار وں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں ضلعی نائب صدر چودھری محمد شہباز مہر کے ڈیرہ پر زیر صدارت ضلعی صدر رانا ساجد شوکت مشاورتی کمیٹی و تنظیمی ممبر ان کی اہم میٹنگ ہوئی جسمیں میاں طارق محمود ،چودھری جمال ناصر چیمہ، نعمان چٹھہ ، امتیاز صفدر وڑائچ،عثمان سعید بسرا ،چودھری محمد اصغر وڑائچ ،مرزا نثار بیگ ،سردار عظیم اﷲ ،ہمایوں رشید،شریک تھے ۔ کینٹ بورڈ الیکشن کے حوالے حصہ لینے والے امیدوار وں میں ٹکٹوں کی تقسیم سلسلے میں مشاورت کی گئی جنکا چندروز تک اعلان کردیا جائیگا۔ اعجاز چودھری نے کہا کہ کینٹ بورڈ الیکشن میں میرٹ پرپورا اترنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے ،پی ٹی آئی تمام وارڈوں سے جیتے گی اور وائس چیئرمین بھی پی ٹی آئی کا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں