پی پی 38 نے پی ٹی آ ئی کے حق میں فیصلہ دیدیا :عظیم نوری
احسن سلیم بریار 28جولائی کو سومنات کے مندر کو مٹادیگا:رہنما پی ٹی آ ئی
سمبڑیال(سٹی رپورٹر) سینئر رہنما پی ٹی آئی و سابق ایم پی اے عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ احسن سلیم بریار 28جولائی کو سومنات کے مندر کو مٹادے گا، پی ٹی آئی کے نوجوان امیدوار نے توقع سے زیادہ اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام کی زبردست محبت اور حمایت سمیٹی ہے جس سے واضح ہو گیا ہے کہ پی پی 38سیالکوٹ کے غیور عوام نے بلے کے حق میں فیصلہ کر لیا ہے ، لوگوں کے پی ٹی آئی کیلئے جذبات حمایت محبت اور عمران خان کے ویژن کو سپورٹ کرنے کے فیصلے نے الیکشن کا پانسہ ہی پلٹ دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن سلیم بریار کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے رتہ آرائیاں ، وڈیاں والہ ، بھاگووال ودیگر علاقوں میں معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کشمیر اور سیالکوٹ کے باشعور عوام پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ کر چکے ہیں ،25اور 28جولائی کو تحریک انصاف کامیابی کے جھنڈے گاڑھ کر نئی تاریخ رقم کرے گی ۔ (ن) لیگ آزاد جموں کشمیر سمیت پی پی 38سیالکوٹ میں اپنی بقا کی جنگ ہار چکی ، آزاد کشمیر و سیالکوٹ میں (ن)لیگی ٹولہ اور مودی کی بھتیجی کا عوام کو گمراہ کرنے کا منصوبہ فلاپ ہو گا۔