قربانی کا فلسفہ ایثار اور غریبوں کے ساتھ صلہ رحمی ہے :صدیق مہر

قربانی کا فلسفہ ایثار اور غریبوں کے  ساتھ صلہ رحمی ہے :صدیق مہر

تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 81 چودھری محمد صدیق مہر نے امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کا فلسفہ ایثار اور غریبوں کے ساتھ صلہ رحمی ہے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) قربانی کرنے والے تمام لوگ اپنے سفید پوش عزیر و اقارب ، اہل محلہ اور غریبوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں اور ان تک قربانی کا گوشت پہنچا کر اﷲ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں کیونکہ اﷲ تعالی تک قربانی کے گوشت کے بجائے آپ کی نیت اور غریبوں کیساتھ ایثار پہنچتا ہے ،تمام لوگ اپنے رب کی خوشنودی حاصل کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں