موٹرسائیکل ،ویگن میں ٹکر،بیٹا جاں بحق،ماں زخمی

 موٹرسائیکل ،ویگن میں ٹکر،بیٹا جاں بحق،ماں زخمی

حادثہ گوجرانوالہ روڈ فقیرانوالی سٹاپ کے قریب پیش آ یا،منورموقع پر چل بسا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )موٹرسائیکل اور ویگن میں تصادم کے باعث بیٹا جاں بحق، ماں شدید زخمی ہو گئی ۔ تھانہ صدر پسرور کے علاقہ گوجرانوالہ روڈ فقیرانوالی سٹاپ کے قریب ویگن نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوارمنور سکنہ نارنگ منڈی والدہ روبینہ بی بی شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے منور سکنہ نارنگ منڈی موقع پر جاں بحق ہوگیا ، اس کی والد ہ روبینہ بی بی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں