آ لائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے لینڈ فل سائٹس پر لائٹس نصب

 آ لائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے لینڈ فل سائٹس پر لائٹس نصب

گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تمام افسروں ، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید پرآلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے تمام افسر وں ، صفائی عملہ، ورکشاپ، لینڈفل سائٹ عملہ اور مانیٹرنگ افسر وں کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔عیدقربان پرگوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ اور مشینری شہر کے تمام علاقوں، گلی محلوں میں جاکرآلائشوں کو اٹھائے گا، شہری اپنے ادارے سے تعاون کریں اور آلائشوں کو صفائی عملہ کے حوالے کر یں تاکہ گوجرانوالہ شہر کی صفائی کو اس مقدس تہوار کے موقع پر برقرار رکھا جاسکے ۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر جی ڈبلیو ایم سی عتیق الرحمن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ قربانی کی سعادت اور ادائیگی کے ساتھ ساتھ شہرکی صفائی برقرار رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے ۔ علمائے کرام سے بھی انہوں نے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے خطبات میں عوام الناس کو صفائی کی تلقین کریں اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صفائی کی افادیت کو اجاگرکریں،صفائی آپریشن کو بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے لینڈ فل سائٹ پرلائٹس لگادی گئی ہیں اور عید کے تینوں روز آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے صفائی آپریشن جاری رہے گا۔ حکومت پنجاب کے احکامات اورضلعی انتظامیہ کی گائیڈلائنزکو مدنظررکھتے ہوئے تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں