گجرات:عید الاضحی پر ضلع بھر میں صفائی کیلئے گرینڈ آپریشن

گجرات:عید الاضحی پر ضلع بھر  میں صفائی کیلئے گرینڈ آپریشن

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی کیلئے گرینڈ آپریشن ہوا

گجرات(نامہ نگار ) میونسپل کاپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں نے سینکڑوں ٹن الائشیں ٹھکانے لگادیں، شہری علاقوں سے برسات کے پانی کی نکاس کیلئے بھی سینی ٹیشن سٹاف متحرک رہا۔ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی زیر قیادت چیف آفیسرز قمر ذیشان، عظمت فرید، عثمان سرور، خاور گجر، مشرف بیگ، منیر ملک کی زیر قیادت عید کے تینوں دن بلدیاتی اداروں کے افسر و عملہ ڈیوٹی پر موجود رہا۔ ، اس دوران شعبہ سینٹی ٹیشن کے افسران و عملہ بارشوں کے پانی کے جلد از جلد نکاس کیلئے فیلڈ میں موجود رہے جبکہ اسی دوران ہی عید الضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کیلئے بھی آپریشن جاری رہا ، اس دوران متعدد شہریوں نے شکایات سیل پر اپنی شکایات بھی درج کرائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں