کھاریاں :چیئرمینوں کااے ڈی ایل جی کے اجلاس میں احتجاج

 کھاریاں :چیئرمینوں کااے ڈی ایل جی کے اجلاس میں احتجاج

منتخب بلدیاتی نمائندگان سے اداروں کی بحالی کے حوالے سے تجاویز مانگی گئیں

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)تحصیل کھاریاں کے چیئرمینوں کااے ڈی ایل جی کی زیرصدارت میٹنگ میں احتجاج ،حاضری رجسٹر پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ، اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیاتی اداروں کی بحالی پر عملدرآمدکیلئے تحصیل کھاریاں سے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمینوں کامشاورتی اجلاس کھاریاں میں منعقدہوا،جس میں اے ڈی ایل جی کی طرف سے منتخب بلدیاتی نمائندگان سے اداروں کی بحالی کے حوالے سے تجاویز مانگی گئیں ،جس پر چیئرمینوں نے احتجاج کرتے ہوئے حاضری رجسٹر پر دستخط بھی نہ کئے ،بلدیاتی نمائندوں کاموقف تھاکہ ہمیں سپریم کورٹ نے بحال کیاہے تو ہمیں چارج دیاجائے یہ تجاویز کے نام پر وقت گزاری کی جارہی ہے جس کو ہم قبول نہیں کرتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں