ڈی سی اوربیگم کاچائلڈ پروٹیکشن بیورو،ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ

ڈی سی اوربیگم کاچائلڈ پروٹیکشن بیورو،ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ

بے سہارا اور یتیم بچیوں میں عید تحائف اور مٹھائی تقسیم کی ،بچوں میں گھل مل گئے عیدکاپہلادن ساتھ گزارا،بے سہارابچوں کی خدمت باعث برکت ورحمت ہے :گفتگو

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ اور بیگم ڈپٹی کمشنر نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ کیا، بے سہارا اور یتیم بچیوں میں عیدالاضحی کے لیے تحائف اور مٹھائی تقسیم کی۔ ڈپٹی کمشنر اور بیگم ڈپٹی کمشنر بچوں میں گھل مل گئے اور ان کیساتھ عید کا پہلا دن گزارا، انہوں نے دونوں اداروں میں مقیم / زیر کفالت بے سہارا اور یتیم بچوں، بچیوں سے ادارے کی جانب سے فراہم کی جا نیوالی سہولیات اور کھانے کے معیار سمیت انہیں درپیش مسائل بارے بھی استفسار کیا۔ڈپٹی کمشنر اور بیگم ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت کرنا اﷲ تعالیٰ کی نظر میں پسندیدہ عمل ہے اور ہمارے لئے ان کی خدمت کرنا اور عید کی خوشیاں ان کیساتھ گزارنا باعث برکت اور باعث رحمت ہے ۔ انہوں نے دونوں اداروں کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں، انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار پر قطعا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ان بچوں کی تعلیم و تربیت پر محکمانہ ذمہ داری سے بڑھ کر توجہ دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں