سی پی اوکانندی پوراورچیانوالی ہائیڈوپاورپراجیکٹ کادورہ

سی پی اوکانندی پوراورچیانوالی ہائیڈوپاورپراجیکٹ کادورہ

حفاظتی انتظامات کی چیکنگ ،سکیورٹی انتظامات میں مزید جدت لانے کاحکم

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سی پی او سرفراز احمد فلکی نے نندی پوراور چیانوالی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اورسکیورٹی و انتظامی معاملات کے حوالے سے ایس پی یوحکام، گیپکو حکام، پرائیویٹ سکیورٹی ایجنسی کے انچارج،چائنیز فرم اور دیگر حکومتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی، اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ کے حفاظتی انتظامات کی چیکنگ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات میں مزید جدت لانے کے احکامات جاری کئے ،سرچ لائٹس میں مزید اضافے اورحفاظتی الارم سسٹم کوخود کار نظام سے منسلک کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ۔ سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ پراجیکٹ ایریامیں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھا کر انہیں مکمل طور پر آپریشنل کیا جائے اور بہتر سکیورٹی کے لئے نائٹ وژن کیمرے اور لانگ رینج سر چ لائٹس کو سکیورٹی پر مامور جوانوں کے حوالے کیا جا ئے ،سی پی او نے باؤنڈری وال کا وزٹ کرتے ہوئے واچ ٹاور اور کنٹرول روم بھی چیک کئے اور بلڈنگ ایریا کے ارد گرد موجود جھاڑیوں کو بھی فوری تلف کرنے کے احکامات دئیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں