عمران خان نے ملک کا بیڑا غرق کردیا : لیاقت بلوچ

عمران خان نے ملک کا بیڑا غرق کردیا : لیاقت بلوچ

بڑھتی مہنگائی ، لاقانونیت اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے ۔ تبدیلی نعرہ عوام کی بربادی کا نعرہ بن چکا ہے ۔ بڑھتی مہنگائی ، لاقانونیت اور بے روزگاری نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیاہے ۔ وہ یہاں جامع الفتح میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بعد پی ٹی آئی بھی ملک کو خوشحال اسلامی مملکت بنانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور اب جماعت اسلامی کی باکردار قیادت ہی ملک کو معاشی، سیاسی او اخلاقی بحرانوں سے نکالنے کی ضمانت دی سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سو د، رشوت ، عریانی وفحاشی کی لعنت کو سینے سے لگا رکھا ہے جبکہ عام آدمی دووقت کی روٹی ، بچوں کی تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم چلا آرہا ہے ۔ عدل وانصاف کی وجہ سے بھی لوگ پریشان ہیں۔ جو فرسودہ نظام کی مکمل ناکامی کا واضح ثبوت ہے ۔ ہمیں اﷲتعالی کی جانب رجوع کرنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ ناموس رسالتﷺ کے لئے جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں