سیالکوٹ: 6ہزار میٹرک ٹن آلائشوں کو ڈمپ کیا گیا

سیالکوٹ: 6ہزار میٹرک ٹن آلائشوں کو ڈمپ کیا گیا

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 1260 ملازمین نے جانفشانی سے کام کیا :ڈی سی

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 6ہزار میٹرک ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشوں، فضلہ جات اور انٹریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ڈمپ کیا گیا،عید سے ایک روز قبل ہی شہر میں آپریشن کلین اپ کیا گیا تمام مساجد، عید گاہوں اور قبرستانوں کی صفائی کرکے چونا کاری کردی گئی تھی اورشہر میں مجموعی طور پر چار ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے تھے ۔ عید کے پہلے روز 65ملی میٹر بارش ہوئی بارش کے دوران بھی کمپنی کے 1260ملازمین نے پوری جانفشانی اور پلان کے مطابق ڈیوٹی انجام دی جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں