ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او گجرات کا حساس پو لنگ سٹیشنوں کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او گجرات کا  حساس پو لنگ سٹیشنوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر اور ڈی پی گجرات عمر سلامت نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے حساس پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور آج ہونیوالے الیکشن کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )اے سی وقار حسین خان، سی ای او ایجوکیشن چودھری اورنگزیب، سیکرٹری آر ٹی اے اقصی ٰریاض و دیگر افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے جامع ہائی سکول، گورنمنٹ ہائی سکول بھاگوا ل اور بہلولپور کے دورہ کے دوران پولنگ سامان کی ترسیل ،سکیورٹی، حساس پولنگ سٹیشنز پر پرامن انداز میں پولنگ کرانے کے لئے انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا جائزہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں