نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:سٹی پولیس کی کارروائی،قتل اوربھتہ خوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • بریکنگ :- ملزمان کاتعلق لیاری گینگ ملاں نثارعزیرگروپ سےہے،ایس ایس پی سٹی
  • بریکنگ :- ملزمان سےاسلحہ،ایک کروڑ 25 لاکھ مالیت کےپےآرڈراورچالان برآمد
  • بریکنگ :- کراچی:ملزمان سےایک کلوآئس منشیات بھی برآمد،ایس ایس پی سٹی
  • بریکنگ :- ملزمان بابالاڈلاگروپ کے 4 لڑکوں کےقتل میں بھی ملوث ہیں،ایس ایس پی
  • بریکنگ :- ملزمان فیکٹری اورگوداموں سے 2 لاکھ روپےماہانہ بھتہ وصولی کرتےتھے
  • بریکنگ :- ملزمان نےسرکاری ملازم سےایک کروڑ 25 لاکھ مالیت کےچالان اورپےآرڈرچھینےتھے
Coronavirus Updates

کامونکے :جعلی بلڈنگ انسپکٹر شہریوں کو لوٹنے لگے

 کامونکے :جعلی بلڈنگ انسپکٹر شہریوں کو لوٹنے لگے

دنیا اخبار

عدنان چیمہ اور شہریار نے نقشہ کے با وجود امجد سے 50 ہزار روپے مانگےپو لیس نے کا رروائی شروع کر دی ، دونوں سرویئر ہیں:بلڈنگ انسپکٹر سبحان

کامونکے (تحصیل رپورٹر)نوسر باز جعلی بلڈنگ انسپکٹر بن کر شہریوں کو لوٹنے لگے ۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ تاج ٹاﺅن کا رہائشی امجد علی احمد حویلی تعمیر کررہاتھا کہ بلڈنگ انسپکٹر بنکر دو افراد عدنان چیمہ اور شہریارنے نقشہ دیکھنے کے باوجود مبینہ طور پر 50ہزار روپے رشوت مانگی اور عدم ادائیگی پر مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دی ، شبہ پر امجد علی نے شناخت کیلئے سروس کا رڈ دکھانے کا مطالبہ کیا جس پردونوں افراد سیخ پا ہو گئے اور دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔امجد علی کی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے ملزموں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔ذرائع کے مطابق دونوں افراد سرکاری ملازم نہیں ہیں بلکہ انہیں بااثر افراد نے اپنی سہولت کیلئے رکھا ہوا ہے جب اس سلسلے میں بلڈنگ انسپکٹر سبحان سے تصدیق کی گئی تو انہوں نے کہا کہ دونوں افراد بطور سرویئر کام کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں