انتخابی عمل میں گڑ بڑ کرنیوالوں سے سختی کیساتھ نمٹیں گے :کمشنر

 انتخابی عمل میں گڑ بڑ کرنیوالوں سے سختی کیساتھ نمٹیں گے :کمشنر

آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹرز کو پر امن ماحول فراہم کیا جائےگا©:اجلاس سے خطاب

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر الیکشن شفاف اور آزادانہ بنانے کیلئے تمام انتظامی اقدامات مکمل ہیں، ووٹرز کو ہر صورت پر امن ماحول فراہم کیا جائے گا، کمشنر آفس میں ڈویژنل کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے ، جہاں افسران اور سٹاف ڈیوٹی پرموجود رہے گا ، ان خیالات کا اظہارکمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،کمشنر نے کہا کہ انتخابی عمل میں گڑ بڑ کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا، پولیس کے ساتھ رینجرز بھی پولنگ سٹیشن پر تعینات ہو گی جبکہ حساس پولنگ سٹیشنوں کی لائیو مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں