مون سون بارشیں,ڈینگی کی افزائش بڑھنے کا خدشہ

مون سون بارشیں,ڈینگی کی افزائش بڑھنے کا خدشہ

محکمہ صحت کا انسدادڈینگی مہم تیز کرنےکا حکم ، ڈویژن بھر میں375مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ، سیکرٹری ہیلتھ کی انسداد ڈینگی ٹیموں کو مزید فعال کرنےکی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) مون سون کی بارشوں کے باعث گوجرانوالہ ڈویژن میں ڈینگی کی افزائش بڑھنے کا خدشہ ہے ،پنجاب حکومت اور محکمہ صحت نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسروں کو انسدادڈینگی مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا، ڈویژن بھر میں375مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ، ذرائع کے مطابق ڈینگی لاروے برآمد ہونے سے انسداد ڈینگی کی ٹیموں کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی جس پر پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے چھ اضلاع میں ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کے لئے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور تھرڈ پارٹی ٹیم تشکیل دی جو محکمہ صحت اور انسداد ڈینگی ٹیموں کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کریں گی جبکہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی ٹیموں کو مزید فعال کرنے کی ہدایت کی اور10 مزید نکات پر عمل درآمد کا حکم دیا ،گوجرانوالہ میں محکمہ صحت نے یونین کونسل سطح پر 1 ہزار سے زائد انسداد ڈینگی مہم شروع کرنے کیلئے ان ڈور اور آ¶ٹ ڈور ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں جو ہر قبرستان ،پارک ،تعلیمی ادارے ،سرکاری دفاتر سمیت گھر گھر جاکر ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کیلئے کام کررہی ہیں ،ان سرگرمیوں کے باوجود گوجرانوالہ میں چند دنوں کے دوران سینکڑوں علاقوں میں ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں