ڈویژن بھر میں سرکاری وغیر سرکاری ہسپتالوں کے سالڈ ویسٹ کو تلف کرنےکا منصوبہ ادھورا

ڈویژن بھر میں سرکاری وغیر سرکاری ہسپتالوں کے سالڈ ویسٹ کو تلف کرنےکا منصوبہ ادھورا

28کروڑ کے پائلٹ پراجیکٹ پر حکومتی دعوؤں کے باوجود عمل درآمد نہ ہوسکا، سالڈ ویسٹ کی ری سائیکلنگ کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی مہم بھی شروع نہ ہوسکی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ ڈویژن کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے اور سرکاری وغیر سرکاری ہسپتالوں کے سالڈ ویسٹ کو تلف کرنےکا منصوبہ ادھورا رہ گیا،28کروڑ روپے کے پائلٹ پراجیکٹ پر حکومتی دعوؤں کے باوجود عملدرآمد نہ ہوسکاجبکہ سالڈ ویسٹ کی ری سائیکلنگ کے دھندے میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی کی مہم بھی شروع نہ ہوسکی، گزشتہ سال صوبائی وزیر ماحولیات کی زیر نگرانی کمشنر ،آر پی او ،ڈپٹی کمشنرز ،سی پی اوز اور محکمہ ماحولیات کے افسروں کی میٹنگ ہوئی جس میں ہسپتالوں کے سالڈویسٹ سے مختلف اشیاءبنانے کا مکروہ دھندہ کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی سفارشات کی گئیں اور ضلعی انتظامیہ، پولیس، ماحولیات اور دیگر محکموں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں اور پلان بنایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے خصوصی ماحولیاتی پراجیکٹ شروع کیا جائیگا جسکے تحت بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کی جانچ اور اسکے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائینگے اور ہسپتالوں کے سالڈویسٹ کی تلفی کو یقینی بنایا جائیگا لیکن تاحال اس منصوبے پر عملدرآمد نہ ہوسکا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں