روانڈا کے اعزازی قونصل جنرل کا گو جرانوالہ چمبر کا دورہ

روانڈا کے اعزازی قونصل جنرل کا گو جرانوالہ چمبر کا دورہ

فاروق خواجہکی جانب سے چیمبر کے ارکان کو روانڈا میں سرمایہ کاری کی دعوت

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پاکستان میں تعینات روانڈا کے اعزازی قونصل جنرل فاروق خواجہ نے کہا ہے کہ روانڈاایز آف ڈ وئنگ بزنس کے حوالے سے افریقی ممالک میں پہلے نمبر پر ہے ،پرفضا کاروباری ماحول اور جدت کے حوالے سے روانڈا تیزی سے ترقی کر رہا ہے یہاں SMEسیکٹر میں کنسٹرکشن،ہاؤسنگ و دیگر لاتعداد سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ،گوجرانوالہ میں آنے کا مقصد یہی ہے کہ یہاں کے کاروباری لوگ روانڈا کے متعلق معلومات حاصل کر کے سرمایہ کار ی کر سکیں۔گوجرانوالہ سے میرا خوان کا رشتہ ہے میری خواہش ہے کہ یہاں کی بہترین مصنوعات کو روانڈا کی مارکیٹ میں متعارف کرایاجائے ،روانڈا پڑھے لکھے اور سلجھے لوگوں کا ملک ہے یہاں تک کے اس ملک کے 32پارلیمنٹرین ہیں جن میں سے 22افراد PHDہولڈرز ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا ۔ اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر عمر اشرف مغل نے کی ۔اس موقع پر سینئرنائب صدر محمد اجمل اعوان ،اراکین مجلس عاملہ ،سابق صدور اخلاق احمد بٹ،نواز احمد باجوہ ،رانا شہزاد حفیظ،سمیع اﷲ نعیم ،سعید احمد تاج ،میاں عمر سلیم،عرفان سہیل ،اظہر اسلم ،انور اسلم،سینئررکن شعیب بٹ بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں