لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان کے والد انتقال کر گئے
کیپٹن ر یٹائرڈ محمد شفیع کے بیٹے ، کیپٹن ریٹائرڈ علی کامران اعوان اور لیفٹیننٹ جنرل چیئرمین واہ آرڈی نینس فیکٹری علی عامر اعوان کے والد ملک سعید اعوان نواحی قصبہ کوٹ حسن خان میں انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا
حافظ آباد(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار) قل شریف کا ختم آج بعدنماز عصر کوٹ حسن خان میں ہوگا۔علاوہ ازیں مقامی صحافی عبدالرزاق بھٹہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے جنھیں گذشتہ روز قبرستان کشمیر نگر میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔