گجرات:پنکھوں کی بر آ مدات میں 40 فیصد اضافہ

 گجرات:پنکھوں کی بر آ مدات  میں 40 فیصد اضافہ

پاکستان الیکٹرک فین مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے ایکسپورٹرز کی کاوشوں سے گزشتہ سال کی نسبت اس سال 40 فیصد فین کی ریکارڈایکسپورٹ بڑھ گئی

گجرات(نامہ نگار ) گزشتہ سال کی نسبت اس سال32.44 ملین ڈالر کے 20 لاکھ61ہزار پنکھے ایکسپورٹ ہوئے ہیں جو پانچ ارب 16 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتے ہیں ۔فین ایکسپورٹرزنے کہا ہے کہ اگر حکومت تعاون کرے اور مسائل کو حل کرے تو ایکسپورٹ مزید بڑھ سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں