بابا جی خلیل الرحمن کے عرس پر جھولے لعل دنگل کا انعقاد
بابا جی خلیل الرحمن کے عرس پر جھولے لعل دنگل کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے پہلوانوں نے حصہ لیا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)عوامی ٹھیکیدار سیموں پہلوان ،حاجی محمد حسین پہلوان پتاسے والا کے زیر اہتمام ہونے والے دنگل کے مہمان خصوصی ماسٹر قمر کھوکھرتھے ۔سیاسی وسماجی شخصیات حامد پہلوان ،جج پہلوان اورعبدالرحمن نے خصوصی شرکت کی جبکہ منصف کے فرائض خلیفہ کالو پہلوان نے انجام دئیے ۔