سیالکوٹ اور گردونواح میں اشیا خور ونوش کی قیمتوں میں اضافہ
سیالکوٹ اور گردونواح میں اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، منصوعی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں دکانداروں نے من مرضی کے ریٹ مقرر کرکے غریب عوام کا جینا محال کردیا
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )سیالکوٹ ،ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال اور گردونواح میں کریانہ، مرچنٹس ،سبزی فروش ،گوشت اور دیگر اشیا کے دکانداروں نے مرضی کے ریٹ مقرر کردئیے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔