متحدہ محاذ اساتذہ کاسپیشل ایجوکیشن سنٹر میں کرپشن کا الزام

متحدہ محاذ اساتذہ کاسپیشل ایجوکیشن سنٹر میں کرپشن کا الزام

معذور بچوں کے پیسے ہڑپ کئے جا رہے :ریاض تارڑ ،سنٹر نے الزامات مسترد کر دئیے

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی چیئرمین ریاض احمد تارڑ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر حافظ آباد میں بڑھتی ہوئی کرپشن پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ضلع کے معذور اور نابینا بچوں کے پیسے ہڑپ کئے جارہے ہیں۔ بعض بچوں کو ایک ہزار روپے بعض کو چار ہزار دیکر والدین کو انکی حاضری اور غیر حاضری کا کہہ کر مطمئن کیاجارہا ہے اور معذور بچوں کے پیسے ہڑپ کئے جارہے ہیں۔ چنانچہ دفتری عملہ اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے حکومت پنجاب کے ویژن کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ اس کرپشن کی وجہ سے دفتری عملہ پلاٹوں کے مالک بن چکا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کو چا ہیے کہ وہ دفتری عملہ کے اثاثہ جات کی انکوائری کرائیں اور معذور بچوں سے ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ دوسری جانب سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے ذرائع نے الزامات کی تردید کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں