سیالکوٹ:تجاوزات مافیا سرگرم ،بازار اور سڑکیں سکڑ گئیں

سیالکوٹ:تجاوزات مافیا سرگرم ،بازار اور سڑکیں سکڑ گئیں

گوہدپور، بانو بازار،مسلم بازار، بڈھی بازار،چوک شہیداں میں صورتحال تشویشناک

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سیالکوٹ میں تجاوزات مافیا سرگرم ہو گیا ،مین بازار اور سڑکیں سکڑ کر رہ گئیں،بااثر مافیا نے سڑکوں پر قبضہ جما لیا،دکانداروں کو کھلی چھٹی دیدی گئی، ٹریفک جام معمول بن گیا ۔ گوہدپور، بانو بازار،مسلم بازار، بڈھی بازار،چوک شہیداں،لہا ئی بازار،تحصیل بازار، ٹرنک بازار،مجاہد روڈ،ریلوے روڈ، شہاب پورہ اور ملحقہ بازاروں میں دکانداروں نے کئی فٹ آگے سڑک پر سامان سجارکھا ہے ، اکثر دکانداروں نے فٹ پاتھ پر سٹال لگا نے والوں کو جگہ کرایہ پر دے رکھی ہے جنہوں نے سڑک کے اوپر کائو نٹریا بنچ رکھ کر کئی فٹ سڑک پر قبضہ جما رکھا ہے ، پارکنگ کا کو ئی خاطر خواں انتظامات نہ ہو نے کی بنا پر دکا ندار اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دکانوں کے آگے ہی کھڑی کر لیتے ہیں جس سے ٹریفک کا گزرنا تو درکنار شہری پیدل بھی نہیں گزر سکتے ۔شہریوں کا دنیا سروے میں بتانا ہے کہ عملہ تہہ بازاری دن بھر فروٹ اور سبزی فروشوں کی دکانوں اور ریڑھیوں کی جانب چکر لگا تا رہتا ہے جبکہ بازاروں کا رُخ کرنا مناسب نہیں سمجھتا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکام نوٹس لیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں