اغوا کے بعد 2 لڑکیوں کیساتھ دوستوں کے سامنے زیا دتی
16 سالہ (ش)کو زین اور 18 سالہ (ن)کو عادل مشتاق نے زیا دتی کا نشانہ بنایا
سمبڑیال، سیالکوٹ(سٹی رپورٹر ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )مختلف واقعات میں2لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ کوٹ منڈیا نوالہ میں عمر خان کی16سالہ بیٹی (ش)کو زین اور قیوم گھر سے زبردستی کھیتوں میں لے گئے جہاں وقار اور احسن پہلے سے موجو دتھے ، زین نے دوستوں کے سامنے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ملکھانوالہ میں عادل مشتاق، فرحان ، عبداﷲ اور عادل سعید موٹر سائیکلوں پر آئے اور زبردستی محمد رشید کی 18سالہ پوتی (ن)کو ملکھانوالہ میں حویلی میں لے گئے جہاں عادل مشتاق نے زیادتی کا نشانہ بنایا اورملزم فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔