پھالیہ:ایم پی اے طارق تارڑ نے فیملی پارک کا افتتاح کردیا

پھالیہ:ایم پی اے طارق تارڑ نے  فیملی پارک کا افتتاح کردیا

ایم پی اے چودھری طارق تارڑ نے میونسپل کمیٹی پھالیہ کے عقب میں واقع فیملی پارک کا افتتاح کردیا

پھالیہ (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عرفان احمد گوندل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ فیملی پارک میں صاف ستھرا ماحول اور بچوں کی تفریحی سہولیات کے پیش نظر مختلف اقسام کے جھولے اور بیٹھنے کیلئے خوبصورت بینچ اور دلکش امپورٹڈ گھاس بھی لگائی گئی ہے ، شام کے اوقات میں باؤنڈری وال اور پارک کے اندر کی گئی لائٹنگ نے فیملی پارک کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دئیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں