سیالکوٹ:شہری کے اغوا کی کو شش دھمکیاں ،44 افراد کیخلاف مقدمہ
شہری کو اغوا کرنے کی کوشش اور دھمکیاں دینے والے 44افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ صدر کے علاقہ ججے رام داس میں مدثر انور سیاسی جلسہ میں موجود تھا کہ نصیر، شکیل، عمران وغیرہ9نامزد اور35نامعلوم افراد وہاں آئے اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔