بھارت سے مدد کا بیان ،اسماعیل گجر کیخلاف مقدمہ کی درخواستیں

 بھارت سے مدد کا بیان ،اسماعیل گجر کیخلاف مقدمہ کی درخواستیں

غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے :درخواست گزاروں کا مطالبہ , اسماعیل گجر نے الیکشن متنازعہ بنانے کی کو شش کی :پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر، سٹی رپورٹر ، کرائم رپورٹر )مسلم لیگ ن کے آزاد کشمیر کے الیکشن میں امیدوار کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی پی ٹی آئی کے کارکن نے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسماعیل گجر انڈیا سے مدد مانگ کر غداری کے مرتکب ہوئے اسماعیل گجر کے خلاف غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔درخواست تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں تھانہ سبز ی منڈی میں آصف نامی شہری نے درخواست دائر کی ہے تاہم تھانہ پولیس نے درخواست پر کارروائی کے لیے اعلی افسروں سے رابطہ کر لیا ہے ۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما وٹکٹ ہولڈر این اے 81 چودھری صدیق مہر ،چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ،تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا ساجد علی خان ،سٹی جنرل سیکرٹری رضوان اسلم بٹ ،سابق ایم پی اے چودھر ی طارق گجر ،لالہ اسد اﷲ پاپا اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی امیدوار اسماعیل گجر اور ان کے حواریوں نے شفاف الیکشن کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کی اور دھاندلی کا واویلا کیا اور شکست دیکھ کر دشمن ملک انڈیا کو مدد کیلئے پکارتے رہے جس سے پاکستانی عوام کے سر شرم سے جھک گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں