ڈسکہ:دولہا اورماموں کی فائرنگ ،مووی میکر ز خمی

ڈسکہ:دولہا اورماموں کی فائرنگ ،مووی میکر ز خمی

رسم حنا میں سلمان چیمہ اور قیصر نواز آپے سے باہر،عثمان ہسپتال منتقل

ڈسکہ،ہیڈ بمبانوالہ(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)رسم حنا کی تقریب میں دولہا اور اسکے ماموں کی فائرنگ سے مووی میکر شدید زخمی ہوگیا ۔ گلوٹیاں کے اکرم کا بیٹا عثمان رنجہائی میں سلمان چیمہ کی رسم حنا کی مووی بنارہاتھاکہ اسی دوران دولہا سلمان چیمہ اوراسکے ماموں قیصر نواز وغیرہ نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں مووی میکر نوجوان عثمان گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں