سیہنسرہ گورائیہ :ٹینکی کی صفائی نہ ہو سکی ،گندا پانی فراہم

سیہنسرہ گورائیہ :ٹینکی کی صفائی نہ ہو سکی ،گندا پانی فراہم

شہری آ لودہ پانی کے استعمال سے بیماریوں میں مبتلا ، کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سیہنسرہ گورائیہ میں حکومت کی طرف سے صاف پانی کی ٹینکی متعلقہ محکمہ کی غفلت اور لاپروا ئی کی وجہ سے گندگی کا مرکز بن گئی، ٹینکی کی مرمت اور صفائی نہ ہونے سے اہل علاقہ گنداپانی پینے پر مجبور ہوگئے ۔موضع سیہنسرہ گورائیہ گوجرانوالہ میں پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے پانی کی ٹینکی بنائی گئی تھی جس سے پورا علاقہ مستفید ہوتا تھا لیکن اب انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت سے یہ ٹینکی بیکار ہو گئی ہے جس سے لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اہلیان سیہنسرہ گورائیہ نے کمشنر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسر وں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹینکی کی مرمت’ صفائی کرواکر بحال کیا جائے تاکہ لوگ صاف پانی پی سکیں اور بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں