خدمت آ پ کی دہلیز پر پروگرام، روڈ سیفٹی ہفتے کا آغاز

خدمت آ پ کی دہلیز پر پروگرام، روڈ سیفٹی ہفتے کا آغاز

شاہراہوں پر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام محکمے کردار ادا کر یں :ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام انقلابی اقدام ہے جس کے تحت صوبہ بھر کی طرح گوجرانوالہ شہر وضلع کو صاف ستھرا بنایا جا رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ نے محکموں کے سربراہوں اور نمائندہ افسر وں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ\"خدمت آپ کی دہلیز پر\" پروگرام کے دوسرے مرحلے کے روڈ سیفٹی ہفتہ کا آغاز ہو چکا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روڈ سیفٹی کی تمام ضروری سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام محکمے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے ۔ جس سے شہریوں کو محفوظ سفر کرنے کی سہولت فراہم ہوگی اور اس کے علاو ہ روڈ سے متعلقہ حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے (جو روڈ توڑ پھوڑ کا شکار ہیں ان کی مرمت ، کھمبوں اور تاروں کا مناسب انتظام ، غیر قانونی بے ہنگم سپیڈ بریکر سٹریم لائننگ ، روڈ سیفٹی کے آویزاں بورڈز اور روڈ سے متعلقہ لین کی پینٹنگ ،ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانا ،رات کے اوقات کیلئے روشنی کا انتظام،صفائی ستھرائی)اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ، ایکسین ہائی وے ، چیف آفیسرز میونسپل کارپوریشنز ، محکمہ پولیس، ٹریفک پولیس، ایکسائز اور اس کے علاوہ تمام متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ ہفتہ روڈ سیفٹی سے متعلق ڈیوٹی ذمہ داری سے انجام دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں