سیالکوٹ:مختلف واقعات میں خاتون ،5 بچے ،2 لڑکیاں اغوا
مختلف واقعات میں خاتون کو 5 بچوں سمیت اور 2لڑکیوں کواغوا کرلیا گیا
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ اگوکی کے علاقہ گنجیانوالی کلاں میں نصیر کی18سالہ بیٹی نورین کنول کو احمدرضااغوا کرکے لے گیا۔ عدالت گڑھا سے ذوہیب زاہد کی16سالہ ہمشیرہ تحریم بی بی کو نامعلوم افراداغوا کرکے لے گئے ۔قاضی چک میں تنویر علی کی بیوی ریحانہ کوثر، بیٹیوں ثمینہ بی بی، سیرت بی بی، تین بیٹوں محمد احمد، محمد عبداﷲ اور محمد اویس کو شفقت اغوا کرکے لے گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔