موترہ :سیوریج کے پانی سے تیار سبزیوں کی فروخت

موترہ :سیوریج کے پانی سے  تیار سبزیوں کی فروخت

موترہ اور گردونواح میں نالوں، نالیوں اور سیوریج کے پانی سے تیار سبزیوں کی دھڑلے سے فروخت جاری ہے ، بیماریاں پھیلنے کاخدشہ پیداہو گیا ، مقامی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے مبینہ طور پر خاموشی اختیار کرلی

موترہ (نامہ نگار )علاقہ کے مختلف دیہات میں کاشت ہو نیوالی سبزیوں کو سیوریج کے پانی سے سیراب کیاجاتا ہے ، گندے پانی سے سبزیاں ہفتوں کے بجائے دنوں میں تیار ہوجاتی ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں