ای روزگار پروگرام میں داخلے جاری
محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ،حکومت پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ای روزگار پروگرام میں داخلے جاری ہیں
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) نیٹ ورک انجینئر رانا سہیل انجم اور لیب منیجر خرم مرزا نے بتایا کہ شہری ای روزگا پروگرام سے ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت حاصل کریں اور خود مختار بنیں، تین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد دی جائیں گی۔گوجرانوالہ میں ای روز گار کا سنٹر پنجاب یونیورسٹی،گوجرانوالہ کیمپس میں قائم کیا گیا ہے ۔