جیت کی خوشی میں مقبول گجر کے حامیوں کی شدید ہو ائی فائرنگ

جیت کی خوشی میں مقبول گجر کے  حامیوں کی شدید ہو ائی فائرنگ

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 35 جموں 2 میں انتخابات جیتنے پر مقبول گجر اور سابق ایم این اے کے حامیوں نے شدید ہوائی فائرنگ کی، گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے پورا علاقہ گونج اٹھا ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، پولیس تماشائی بن گئی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر ) لدھیوالہ میں سابق ایم این اے میاں طارق محمود اور مقبول گجر کے حامیوں نے پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قانون کو بندوق کی نوک پر رکھ لیا اور جدید اسلحہ سے ایک گھنٹہ ہوائی فائرنگ کرتے رہے ۔ فائرنگ کرنے والے کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا جا سکا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں