کھیت میں کھاد نہ ڈالنے پر زمیندار کا محنت کش پر تشدد

کھیت میں کھاد نہ ڈالنے پر زمیندار کا محنت کش پر تشدد

تھانہ لدھے والا وڑائچ کے علاقہ میں زمیندار کا حکم نہ ماننا مزدور کیلئے جرم بن گیا،کھیت میں کھاد نہ ڈالنے پر زمیندار نے محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،متاثرہ شخص کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)زخمی کے ورثا نے زمیندار کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ زمیندار عمران نے 45سالہ اصغر کو کھیتوں میں کھاد ڈالنے کا کہا جس پر اصغر نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے دو دن کا وقت مانگا تو زمیندار طیش میں آگیا اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں