عوام کے کندھے سے کندھا ملاکر چلوں گا :مقبول گجر

عوام کے کندھے سے کندھا ملاکر چلوں گا :مقبول گجر

ووٹرز سے اظہار تشکر ، خدمت کا سفر جاری رہے گا :نومنتخب ایم ایل اے پی ٹی آ ئی

ڈسکہ (نامہ نگار )تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر کے نومنتخب ایم ایل اے چودھری مقبول احمد گجر نے کہا ہے کہ ایل اے 35جموں 2سے کامیابی حاصل کرنے پر اﷲتعالیٰ کا شکر گزار ہوں، کامیابی پر تمام کارکنوں اور ساتھیوں کابے حدمشکور ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ اور سپورٹ دی ،حلقہ کے عوام کیساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلوں گا ،آزاد جموں کشمیر کا الیکشن جیتنا میرے لئے باعث فخر ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جیتنے کے بعد اپنے آبائی ڈیرہ رکن آباد میں مبارکباد دینے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جس سے لوگوں کا شکریہ ادا کرسکوں ،سب لوگوں کا احسان مند رہوں گا، آج کے بعد مخالفین کے بارے میں کوئی بھی غلط الفاظ نہیں کہے گا ،عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں