اقلیتوں کے حقوق کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں:طارق سبحانی

اقلیتوں کے حقوق کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں:طارق سبحانی

مسیحی برادری کی وریوخاندان سے محبت کو نہیں بھلا سکتے :جلسے سے خطاب

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی پی 38 چودھری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، میاں محمد نواز شریف کا وژن آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ برابری کے نعرے کو تقویت ملے ، بلاتفریق ہمارے خاندان نے جو جدوجہد اورمحنت کی ہے آج اس کی بدولت ہمیں بہت زیادہ پیار مل رہا ہے ، مسیحی برادری نے ہمیں میانی سیداں میں جو پیار دیا اسے کبھی نہیں بھلا سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانی سیداں میں مسیحی برادری کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جرنلسٹ جاوید گل نے کہا کہ وریو خاندان کی خدمات کے چرچے ان کی جیت کا باعث بنتے ہیں۔ یونس بھٹی نے کہا کہ مسیحیوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے بجائے مفاد عامہ کیلئے اپنی خدمات کو پیش کیاہے ۔ پاکستان مسیحی تحریک بیداری کے چیئرمین ڈاکٹر عادل غوری نے کہا کہ ہماری جماعت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ طارق سبحانی کو ووٹوں کی طاقت سے کامیابی دلائے گی۔ ڈاکٹر بینجمن گل نے کہا کہ وریو خاندان نے ہمیشہ عملی خدمت کے فلسفے کو اپنا یا ہے جس کی وجہ سے وہ عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں