گجرات:ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیاری کی ہدایت

گجرات:ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیاری کی ہدایت

جمع بندیوں میں مالکان کے شناختی کارڈ نمبر درج کئے جائیں:اے ڈی سی آر

گجرات(نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی ہے کہ نئے مالی سال کیلئے بورڈ آف ریونیو کے مقرر کردہ ریکوری اہداف کا حصول اولین ترجیح ہوگا، ریونیو افسر و فیلڈ سٹاف مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب کی صورت میں ریلیف سرگرمیوں کیلئے تیاری مکمل رکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو افسر وں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنرز وقار حسین ، خالد عباس سیال، احسن ممتاز ، این ٹی او ملک سلیم و دیگر نے شرکت کی۔ اے ڈی سی ریونیو عامر شہزاد نے کہا کہ سینئر ممبر بورڈآف ریونیو اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق ریونیو ریکارڈ کی جمع بندیوں میں مالکان کے شناختی کارڈ نمبر درج کئے جائیں نیزغیر کمپوٹرائزڈ موضع جات کی جمع بندیوں پر جار ی کام تیز کیا جائے ۔ اے ڈی سی ریونیو نے ہدایت کی کہ دیہی مراکز مال کے ذریعے مالکان کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، موضع جات کی با ئونڈری پر برجیاں لگانے کے عمل پر بھرپور توجہ دی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں