کامونکے :نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
18 سالہ عبدالحسیب کی لاش گھر کے سامنے پھینک دی ، مقدمہ درج
کامونکے (تحصیل رپورٹر )محنت کش کے جوا ن بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاش گھر کے باہر پھینک دی گئی۔اتوار کی شب پاک ٹاؤن کے عبدالوحید کا18سالہ بیٹا عبدالحسیب گھر سے باہر گیا اور واپس نہ آیا۔گزشتہ صبح محلہ داروں نے عبدالحسیب کو مردہ حالت میں دیکھ کر ورثا کو اطلاع دی ،جوان بیٹے کی لاش دیکھ کر والدہ کو غشی کے دورے پڑتے رہے ۔مقتول کے والد عبدالوحید نے تھانہ صدر میں درج کر ائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے اسکے بیٹے کو زہریلی چیز کھلاکر قتل کیا اور پھر لاش گھر باہر پھینک دی۔