پو لیس تشدد ، صحافیوں کا ایس ایچ او علی پور چٹھہ کی بر طرفی کا مطالبہ

پو لیس تشدد ، صحافیوں کا ایس ایچ او  علی پور چٹھہ کی بر طرفی کا مطالبہ

پولیس گردی کیخلاف صحافی برادری ایک آوازبن گئی

علی پور چٹھہ(نامہ نگار)صحافیوں پر تشدد کو نا قابل بر داشت قرار دیتے ہوئے ایس ایچ او علی پور چٹھہ عامر شہزاد کی بر طرفی کا مطالبہ کر دیا۔الیکشن کی کوریج کے دوران 2 صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا نے ، کیمرے اور موبائل فون چھیننے کے واقعہ کی بھر پور مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31جولائی کو صبح 10بجے مدینہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئیگا ۔ شرکا نے وزیراعلیٰ ، آئی جی پنجاب، آر پی او سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ آفیسر کو فوری نوکری سے برطرف کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں