مسلم لیگ (ضیاء) کا یوم مادرملت فاطمہ جناح پرتقریب منعقدکرنے کافیصلہ

 مسلم لیگ (ضیاء) کا یوم مادرملت فاطمہ  جناح پرتقریب منعقدکرنے کافیصلہ

مسلم لیگ (ضیاء) کے زیراہتمام یوم مادرملت فاطمہ جناح کے موقع پر پروقار تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے علماء، سیاستدان ،اساتذہ، وکلا اور شعراء کرام اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے مرکزی رہنما پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد حمید المشرقی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی شعبہ اقبالیات پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سابق چیئرمین ڈاکٹر امجد خان ہوں گے ۔تقریب 31 جولائی کو مسلم لیگ (ضیاء) کے مرکزی دفتر بمقام کنگنی والا بائی پاس نزد مشرق سائنس کالج ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں